پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھادیا

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) بھارت کی بار بار اشتعال انگیزی اور سرحدی خلاف ورزیوں کا معاملہ پاک فوج نے معاملہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے سامنے اٹھا دیا، 2 خواتین سمیت 3 افراد کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک فوج نے بھارت کی بار بار اشتعال انگیزی اور سرحدی خلاف ورزیوں کا معاملہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کے سامنے اٹھا دیا، 2 خواتین سمیت 3 افراد کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا.
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فوجی مبصر کو بتایا گیا کہ بھارتی فورسز شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فائرنگ سے بٹل سیکٹر میں ماں بیٹی شہید ہوئے جبکہ کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھی ایک شخص شہید ہوا۔