punjab assembly

نیوزگیٹ کمیشن کے سربراہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور( ہاٹ لائن) نیوزگیٹ کمیشن کے سربراہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی، اپوزیشن لیڈرمحمودالرشید نے قراداد جمع کرواتے ہوئے غیر جانبدارشخص کے تقرر کا بھی مطالبہ کردیا۔
قراداد کے متن میں بتایا گیا کہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان ن لیگ سے وابستہ ہیں اس لیے انصاف نہیں کریں گے۔ اپوزیشن لیڈرمحمودالرشید کی طرف سے جمع کرائی گئی قرارداد کے مطابق نیوزگیٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان گزشتہ پانچ سال سے پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کےچیرمین ہیں جبکہ ن لیگ کی جانب سے دوہزارتیرہ میں ان کا نام پنجاب کے نگراں وزیراعلی کےطور پر پیش کیا گیا، ان کی بیٹی ڈاکٹرنوشین رضا شریف میڈیکل کالج کی وائس پرنسپل ہیں۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انہیں فوری طورپر کمیٹی کی سربراہی سے ہٹاکر کسی غیرجانبدار شخصیت سے انکوائری کرائی جائے ۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں بھی جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے