یوم اقبال پر نیا تنازعہ …. پنجاب دوسروں صوبوں سے الگ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مصور پاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال ؒکا 139واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا۔ علامہ محمد اقبال ؒ 9نومبر 1976ءکو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے،ابتدائی تعلیم سیالکوٹ اور لاہور سے حاصل کی،اعلیٰ تعلیم یورپ سے حاصل کی ،شاعر مشرق نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ، اردو اور فارسی میں شاعری کی اور متعدد کتابیں لکھیں جو آج بھی مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ مصور پاکستان کے زندگی پر روشنی ڈالنے کیلئے دنیا بھر میں آج خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائےگا،نجی و سرکاری ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرامات پیش کیے جائیں گے۔بلوچستان ،سندھ اور گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوگی،وفاق ،خیبر پختونخوا اور پنجاب میں عام تعطیل نہیں ہوگی،سندھ حکومت نے یوم اقبال پر صرف تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے تاہم پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یوم اقبال پر کوئی چھٹی نہیں اور صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر میں کام معمول کے مطابق ہوگا۔