اب مریم نواز کیا کریں گی؟ حسین نواز نے گیم الٹ دی

لندن (ہاٹ لائن) وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق مریم کمپنیوں کے اثاثے میرے ورثاءمیں بانٹیں گی۔ کمپنیوں کی بینیفشل اونر شپ ٹرسٹ ڈیڈ کے تحت میرے پاس ہے۔ ٹرسٹ ڈیڈ منگل کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش کروں گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ ڈیڈ کی اہمیت آئی سی آئی جے کی دستاویز سے زیادہ ہے۔ ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق مریم کمپنیوں کے اثاثے میرے ورثا میں تقسیم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ منگل کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش کروں گا۔ ٹرسٹ ڈیڈ کئی سال پہلے دستخط ہو چکے ہیں۔