برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی راحیل شریف سےملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال.

راولپنڈی (مانیٹر نگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل نکولس پیٹرک سے ملاقات ہوئی ہے جس میں خطے کی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنرل نکولس کی ملاقات میںدو طرفہ عسکری تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر جنرل نکولس نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاک فوج کی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عوام اور فوج نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔ برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نے جی ایچ کیو کے دورے کے موقع پر یاد گار شہدا پر پھول بھی چڑھائے ۔