ڈیرہ اسماعیل خان ، مسافر کوچ کھائی میں گر گئی،10 افراد جاں بحق 12سے زائد زخمی

ڈی آئی خان (ہاٹ لائن ) بہران میں مسافر گاڑی کے کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آر درازندہ کے علاقے بہران میں مسافر کوچ کے بریک فیل ہوگئے، جس کے نتیجے میں وہ کھائی میں جاگری، پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے میں 10 افراد کے جاں بحق جب کہ 12 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو درازندہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔