سیز فائر کی خلاف ورزی،پاکستان کی بھارت کو وارننگ

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) بھارتی فوج کی ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے کی بار بار خلاف ورزیاں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے چار شہریوں کی شہادت پر احتجاج کیا گیا۔
بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر ایک اور بزدلانہ کارروائی کی گئی۔ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ سے 4 شہری شہید ہوگئے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کودو روز میں دوسری بار دفتر خارجہ طلب کیا گیا اورجارحیت سے باز آنے کی وارننگ دی گئی۔جے پی سنگھ سے ایل او سی پر کھوئی رٹہ اور بٹل سیکتر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا گیا۔ بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے دس سالہ بچی سمیت چار افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ احتجاجی مراسلہ میں کہا گیا کہ بھارت جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بند کرے اور شہری آبادی پر بمباری سے باز آ جائے ۔