شیخ رشیدکےخورشید شاہ سےاچھوتے مطالبات ،عمران خان کے لئے پیغام دیا

اسلام آباد( ہاٹ لائن ) پارلیمنٹ کی راہداریوں میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور شیخ رشید احمد کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ شیخ رشید نے خورشید شاہ سے شکوہ کرتےہوئےکہاکہ عمران خان کی مخالفت چھوڑیں۔ شیخ رشید کو خورشید شاہ نے جواب دیاکہ سیاست دان ہوں بے غیرت نہیں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد جوں ہی ارکان باہر نکلے تو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا آمنا سامنا ہو گیا۔ شیخ رشید نے خورشید شاہ اور فضل الرحمان کو بڑا لیڈر قرار دیا۔ انھوں نے ساتھ ہی شاہ صاحب سے عمران خان کی مخالفت کرنے کا شکوہ کیا اورکہاکہ شاہ جی آپ” سینٹر فاروڈ” نہ بنیں، نہ ادھر ہیں نہ اْدھر۔عمران خان کی مخالفت چھوڑ دیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ ایسا ہونے کی صورت میں ساری زندگی آپ کی عزت کریں گے۔
شیخ رشید کے مطالبے پرخورشید شاہ نے جواب دیا کہ وہ سیاست دان ہیں، بے غیرت نہیں۔ دونوں طرف فٹ بال بن گئے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ چھوڑیں شیخ صاحب ادھر ن لیگ والے بھی کھڑے ہیں،علیحدگی میں بات کریں گے۔ آپ کے ذریعے عمران خان کو پیغام دیں گے، جس کے بعد خور شید شاہ، شیخ رشید کو لے آگے بڑھ گئ