پاکستانی سیاسی قیادت کی اہم ملاقات،بڑےفیصلوں پریگانگی کااظہار

اسلام آباد( ہاٹ لائن ) صدر مملکت ممنون حسین سے وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ملاقات میں سی پیک منصوبے کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہ کرنے کا عزم دہرا دیا گیا۔
صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جس میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال اور اقتصادی امور پر مشاورت کی گئی۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں اقتصادی ٹیم قابِل قدر کردار ادا کر رہی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا معاشی ترقی پر اعتمار کا اظہار مثبت قدم ہے۔ سیاسی قیادت نے اتفاق کیا کہ سی پیک منصوبہ کی بروقت تکمیل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا