ٹرمپ کی کامیابی سے پاکستان سے متعلق پالیسی میں تبدیل نہیں ہوگی، امریکا

اسلام آباد ( ہاٹ لائن )پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے پاکستان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئے گی۔اپنے ایک بیان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر متوقع کامیابی کے بعد پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور امریکا تجارتی شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات صرف ایک شعبے تک محدود نہیں، اس لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے پاکستان کےحوالےسے امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئےگی۔پاکستان سمیت تمام دنیا میں اپنے معتصبانہ خیالات کی بدولت ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب پر تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔