کرنسی سمگلنگ کیس ،ایان علی کے پاس آخری موقع

راولپنڈی ( ہاٹ‌لائن ) کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملزمہ ایان علی کو آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کیلئے آخری مہلت دے دی ۔
کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ ایان علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ کی طبیعت ناساز ہے، عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔عدالت نےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ تاریخ پر ملزمہ کو ہرصورت پیش کیا جائے۔ ہڑتال کے باعث وکلا بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث کیس کی کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔ کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت بائیس نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔