آرمی چیف کا دورہ کراچی ،انٹیلی جنس آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

راولپنڈی (ہاٹ لائن) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جس میں انہوں نے مختلف فارمیشنز کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کیاجبکہ کراچی میں امن قائم کرنے کے لئے انٹیلی جنس آپریشن بھی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ کی ریزیلینٹ رسپانس مشقوں کا جائزہ لیا،آرمی چیف کو مشقوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی کانفرنس میں بھی شرکت کی جس میں انہیں آپریشنل تیاریوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی بھی شامل تھے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر آپریشنز کئے جائیں،کراچی میں امن قائم کرنے کے لئے انٹیلی جنس آپریشن بھی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔