سرل لیکس پر کمیٹی کا پہلا اجلاس آج

اسلام آباد( ہاٹ لائن )متنازعہ خبر سے متعلق تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ( جمعرات ) کو منعقد ہوگا جس کی سربراہی کمیٹی کے چیئرمین جسٹس (ر) عامر خان رضا کریں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس دن گیارہ بجے پنجاب ہاﺅس گورنر ونگ میں ہو گا۔ تحقیقاتی کمیٹی میں آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کا ایک ایک رکن جبکہ ایف آئی اے سے بھی ایک رکن کو شامل کیا گیا ہے ۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز اور محتسب اعلی پنجاب نجم سعید بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ تحقیقاتی کمیٹی کو سیکرٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔