شربت گلہ پاکستان سے بے دخل ، افغان صدر کا پرتپاک استقبال

پشاور (ہاٹ لائن)افغان خاتون شربت گلہ پشاور سے بے دخلی کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئی،شربت گلہ نے افغان صدر اشرف غنی نے صدارتی محل میں ملاقات کی۔افغان خاتون شربت گلہ پشاور سے بے دخلی کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئی جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے صدارتی محل میں ملاقات کی ،اس موقع پر خواتین اراکین بھی موجود تھیں ،شربت گلہ کا صدارتی محل میں پرتپاک استقبال کیا گیا،افغان صدر اشرف غنی نے شربت گلہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے علاج معالجے کی یقین دہانی کرائی،افغان صدر نے پاکستان میں افغان سفارت خانے کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔