اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 7 ارب سے زائد کی منشیات برآمد

اسلام آباد (ہاٹ لائن)اے این ایف نے قلعہ عبدللہ، اسلام آباد،راولپنڈی، اٹک، لاہور، فیصل آباد،پشاور، حیدرآباد، اور کراچی کے علاقوں میں عمل میں لائی گئی 19ملک گیر کاروائیوں کے دوران 7ارب 60کروڑروپے بےن الااقوامی مالیت کی 1.4 ٹن منشیات برآمدکرلیں۔ برآمد شدہ منشیات میں1.359ٹن ہیروئن،42.6 کلوگرام چرس اور 7کلوگرام افیون شامل ہے۔ ان کاروائیوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 2خواتین سمیت 28 ملزمان کو گرفتارکےاگےا،جبکہ 5گاڑیاں قبضے میں لی گئیں۔ اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک کاروائی عمل میں لاتے ہوئے کلی کلان ، تحصیل چمن، ضلع کلہ عبداللہ سے 1345کلوگرام ہیروئن قبضے میں لے لی ، جواےک غےرآبادمقام پرذخےرہ کی گئی تھی ۔ منشیات کی یہ کھیپ کسی دیگر گروہ کے حوالے کئے جانے کے بعد کسی محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کی غرض سے چھپائی گئی تھی۔ اے این ایف راولپنڈی نے اقبال شہید ٹول پلازہ، جی ٹی روڈ ،اٹک سے ایک ٹوےوٹا ہائی ایس نمبر RPT-8879 کو قبضے میں لے کر اس اندر چھپائی گئی 10 کلوگرام چرس برآمد کر لی اور گاڑی کے ڈرائیور عباس خان نامی ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ دوسری کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے ایک ٹوےوٹا کیمری کار نمبر VU-528 کو کوہ نور ملز بس اسٹاپ ، راولپنڈی سے قبضے میں لے کر اس میں چھپائی گئی 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی، جبکہ گاڑی میں موجود دو افراد شاہ حسین اور خیال محمد نامی ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ تیسری کاروائی کے دوران ، اے این ایف راولپنڈی نے اقبال شہید ٹول پلازہ ، جی ٹی روڈ ، اٹک سے خیبر ایجنسی کے رہائشی نوروز خان اور اسلام آباد کے رہائشی سید قاسم علی نامی دو ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے ذاتی قبضے سے 4 کلو گرام چرس اور 1 کلوگرام افیون برآمد کر لی۔ چوتھی کاروائی کے دوران ، اے این ایف راولپنڈی نے برہان موٹر وے انٹر چینج سے چارسدہ کے رہائشی سہیل خان اور پشاور کے رہائشی شاہ جہان کو گرفتار کرکے ان کے ذاتی قبضے سے 4 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔پانچویں کاروائی کے دوران ، اے این ایف راولپنڈی نے پشاور کے رہائشی دو ملزمان محمد عبداللہ اور اسکی خاتون ساتھی زبیدہ بی بی کو گولڑہ موڑ بس اسٹاپ، مین جی ٹی روڈ، راولپنڈی سے گرفتار کر کے ان کے ذاتی قبضے سے 4کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ چھٹی کاروائی کے دوران ،اے این ایف راولپنڈی نے نثار احمد نامی گجرات کے رہائشی ملزم کو گولڑہ موڑ بس اسٹاپ، مین جی ٹی روڈ، راولپنڈی سے گرفتار کر کے اس کے ذاتی قبضے سے 4 کلوگرام افیون برآمد کر لی۔ ساتویں کاروائی کے دوران ، اے این ایف راولپنڈی نے پشاور کے رہائشی دو ملزمان محمد گُل اور مبین کو چونگی نمبر 26 بس اسٹاپ، اسلام آباد سے گرفتار کر کے ملزمان کے ذاتی قبضے سے 3 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔