رائے ونڈ :زہریلی سموگ سے متاثرہ 6سالہ طالبہ ہسپتال میں دم توڑ گئی

رائے ونڈ (ہاٹ لائن )زہریلی سموگ سے متاثرہ 6سالہ طالبہ صباءگزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔ مقامی فیکٹری ملازم محمد رفیق کی پہلی جماعت کی طالبہ گزشتہ دنوں رائے ونڈ میں پھیلنے والی فضائی آلودگی” سموگ“ سے متاثر ہوئی تھی ،بچی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے چلڈرن ہسپتال لاہور ریفر کردیا تھا جہاں وہ ہفتہ بھر زیر علاج رہنے کے بعد جانبر نہ ہوسکی ،اورانتقل کرگئی ،ڈاکٹروں نے سانس رکنے سے دل کی دھڑکن بند ہونے کو موت کی وجہ قرار دیا ہے ۔معصوم طالبہ کو گزشتہ روز مقامی ریلوے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،سموگ سے متاثرہ بچی کی وفات پر اس کے غریب ماں باپ سے اظہار افسوس کیلئے کوئی حکومتی نمائندہ رائے ونڈ سٹی کی پسماندہ آبادی بستی امین پورہ میں نہیں پہنچ سکا۔