آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے:وزیر اعظم

اسلام آباد/سرگودھا (ہاٹ لائن)وزیراعظم محمد نواز شریف مصحف علی میر ائیر بیس پر خطاب کرتے ہوئے کہ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ، پاک فضائیہ کے شاہین ہمارا فخر ہیں ، آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے.وزیراعظم نے ایئرمین، سٹاف، افسروں اور جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ”ہائی مارک“ مشقوں کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی جو ہر 4 سال بعد ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی مشقیں جن اہداف کےلئے کی گئیں، وہ حاصل کرلئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ پر قوم کو فخر ہے، پاک فضائیہ نے ملکی دفاع کےلئے پاک فوج اور بحریہ کے ساتھ مل کر کام کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ نے آپریشن”ضرب عضب“ میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ اس آپریشن نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔