ٹرمپ کے صدربننےپربلاول بھٹو کےدلچسپ ٹویٹس

کراچی ( ہاٹ لائن ) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ میں صدر منتخب ہونے پر دلچسپ انداز میں مبارک باد دی۔
بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ میرا نام بلاول ہے اور میں مسلمان ہوں۔بلاول کا کہنا تھاکہ میں پاکستانی ہوں اور دنیا کا شہری بھی ہوں۔بلاول کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھاکہ اسلام مجھے پیار کاسبق دیتا ہے۔انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے کی مبارک باد دی . بلاول نے ہیلری کلنٹن کی تعریف بھی کی ۔ بلاول کا کہنا تھاکہ بے نظیر زندہ ہیں ۔ہیلری کلنٹن نے بہادری سے انتخابی مہم میں حصہ لیا۔انھوں نے ہیلری کلنٹن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ مستقبل میں جو بھی شعبہ چنیں، میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں. اس کے علاوہ بلاول بھٹو نے مزید ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ اگر پاکستان چاہتا ہےکہ 2018 کے انتخابات میں ٹرمپ جیسی صورتحال پیش نہ آئے تو انھیں اور نئی پیپلز پارٹی کی حمایت کریں.