imran khan

سپریم کورٹ کا نوٹس بادشاہ کو قانون کے نیچے لانے کیلئے پہلا قدم ہے، عمران خان

اسلام آباد(ہاٹ لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنا بادشاہ کو قانون کے نیچے لانے کے لئے پہلا قدم ہے۔
سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مغرب میں جمہوریت کی تاریخ میگنا کارٹا سے شروع ہوئی تھی اور میگنا کارٹا کے تحت ایک قوم نے فیصلہ کیا کہ بادشاہ کو قانون کے دائرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کیا جو بادشاہ کو قانون کے نیچے لانے کی جانب پہلا قدم ہے، یہ پاکستان کی جمہوریت اور ملک کے مستقبل کے لئے بہت ہی خوش آئند بات ہے، جب بھی یہ کیس شروع ہو گا تو قوم کے سامنے وہ ساری چیزیں سامنے آئیں گی جو آج تک چھپائی گئی تھیں۔
کا نوٹس بادشاہ کو قانون کے نیچے لانے کیلئے پہلا قدم ہے،