نیوزگیٹ اسکینڈل کی تحقیقات: کمیٹی آج سے کام شروع کرےگی

اسلام آباد(ہاٹ لائن) نیوز گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔ کمیٹٰی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے گورنر ونگ میں ہوگا۔اجلاس کی تمام کارروائی خفیہ رکھی جائے گی۔ کمیٹی تیس دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔ کارروائی خفیہ رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ کمیٹی کو سفارشات اور تحقیقات کے لیے کسی بھی دباؤ سے بچایا جا سکے۔