اسلام آباد موٹر وے پر رینجرزکی گاڑی کوحادثہ، 2 اہلکارجاں بحق

اسلام آباد(ہاٹ لائن) موٹر وے ایم ون پر رینجرز کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد میں موٹروے ایم ون پر ڈبل کیبن گاڑی میں سوار رینجرز 14 اہلکار تربیلا جارہے تھے کہ فتح جنگ کے قریب گاڑی کا ٹائی راڈ کھلنے سے گاڑی الٹ گئی، گاڑی الٹنے کے نتیجے میں حوالدار اورلانس نائیک جاں بحق جب کہ 10 اہلکارزخمی ہوگئے۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے 2 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے۔