رینجرزنےکراچی میں اہم کامیابی حاصل کرلی

کراچی(ہاٹ لائن ) گزشتہ روزمنگھوپیرمیں مقابلےمیں ہلاک ملزمان کی شناخت کرلی گئی۔مارےگئے تینوں دہشت گرد انتہائی خطرناک تھے۔
ترجمان رینجرزنےبتایاکہ گذشتہ روزمارےگئے دہشتگردوں کے القاعدہ، تحریک طالبان اور داعش سےتعلقات تھے۔ ترجمان کاکہناتھاکہ محمد سلیمان عرف شرمیلا پٹھان بھی رینجرز آپریشن میں مارا گیا ہے۔ہلاک ہونےوالوں میں سلمان عرف یاسر،محمدحسین عرف مستری پٹھان شامل ہیں۔ ترجمان کاکہناتھاکہ سلمان عرف یاسر خود کش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث رہا ہے۔سلمان عرف یاسرنے 2008 میں پاک آرمی کے 4 اہلکاروں کو یرغمال بنایاتھا۔سلمان عرف یاسرتحریک طالبان سوات کاامیر اورمرکزی لیڈر تھا۔ سلمان عرف یاسرتحریک طالبان سوات میں عوام ،پاک فوج سےلڑائی میں شریک رہا۔
ترجمان کامزیدکہناتھاکہ ہلاک دہشت گرد متعددوارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے.