سانحہ سول ہسپتا ل اور پولیس ٹریننگ سکول کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

کوئٹہ ( ہاٹ لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ سول ہسپتا ل اور پولیس ٹریننگ سکول کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا گیاہے اوردونوںواقعات کے سہولت کاروں کو بھی پکڑلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ ثناءاللہ زہری نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچائیں گے،دہشت گرد بھاگ رہے ہیں لیکن ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے قومیں ختم نہیں ہوتیں، وطن دشمنوںکو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ماریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان آج پر امن ہے پہلے عوام دہشت گردوں سے ڈر کر بھاگ رہے تھے اب وہ جان بچاکر بھاگ رہے ہیں۔ ن لیگ کی حکومت نے بلوچستان کو پر امن اور محفوظ بنانے کا اپنا وعدہ پورا کردیا۔