تحقیقاتی کمیٹی اخبار اورصحافی کیخلاف کارروائی نہیں کر سکتی، پریس کونسل آف پاکستان کی متفقہ قرارداد

اسلام آباد (ہاٹ لائن) پریس کونسل آف نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار کی خبر کے معاملے پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی اخبار اور صحافی سے ذرائع پوچھ سکتی ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔ پریس کونسل آف پاکستان کے جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں انگریزی اخبار کی خبر پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کے معاملے پر غور کیاگیا اور متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامئیے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی اخبار اور صحافی سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے لیکن ان سے ذرائع کے بارے میں بتانے کا اصرار کر سکتی ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ انگریزی کی اخبار کی خبر جیسے امور پریس کونسل آف پاکستان کے دائرہ کار میں آتے ہیں اور یہ معاملہ پریس کونسل میں ہی لایا جانا چاہئے تھا مگر بدقسمتی سے یہ معاملہ نہ تو حکومت اور نہ ہی کسی سرکاری ادارے نے پرس کونسل آف پاکستان کو بھیجا۔