سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،3 اہم دہشت گرد گرفتار

کراچی(ہاٹ لائن) شہر قائد میں سی ٹی ڈی نے ایک بڑی کارروائی کے دوران 3 اہم دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں۔ دہشت گرد تاج الدین، اکبر جان اور آصف کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ گرفتار ملزمان کے بیان کے مطابق، وزیرستان میں انہیں دہشت گردوں کا سرغنہ شیر اعظم ٹریننگ دیتا تھا۔ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق، دہشت گرد کراچی سے فنڈز جمع کر کے اپنے سرغنہ کو وزیرستان بھجواتے تھے۔ پولیس نے دہشت گردوں سے 10 کلو بارود اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔