earthquake

کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

ژوب (ہاٹ لائن )ضلع ژوب اور گرد نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث مکانات کی چھتیں بھی گرنے کی اطلاعات ہیں۔تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی .
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ضلع ژوب اور موسیٰ خیل میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 36 کلومیٹر تھی۔
ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت زیادہ ہونے کے باعث بعض علاقوں میں مکانات کی چھتیں گرنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔