بھارت سے دوستی نہیں ہو سکتی:امیرجماعت اسلامی

لاہور(ہاٹ لائن ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر سے بھارتی فوج نکلنے تک بھارت سے دوستی نہیں ہو سکتی ہے۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف مہم کو ہم مزید تیز کرینگے، چوردوسرے چور کااحتساب نہیں کرسکتا اسی لیے ہم نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بھارت نے بارڈرپرگولہ باری کی، کشمیر سے بھارتی فوج نکلنے تک بھارت سے دوستی نہیں ہو سکتی، ہماری پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا پاکستانی قوم کو مقروض کرنے میں سب سے بڑا کردار ظالم اشرافیہ کا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہیلری اور ٹرمپ دونوں کی پالیسی اسلامی دنیاکے وسائل پرقبضہ کرنا ہے.