خواجہ آصف کا آرمی چیف کے متعلق بڑا بیان ……..

اسلام آباد(ہاٹ لائن ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ آئندہ2دن میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ مکمل ہوجائے،ریٹائر جنرل ظہیر اور جنرل پاشا سے متعلق میرا بیان بالکل درست ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آج سیالکوٹ کے عوام کی فتح کا دن ہے۔ نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی میں تاخیر غیر معمولی نہیں ہے۔نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کی صوابدید ہے،محمد نوازشریف پورے خلوص نیت سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں صلاح مشورے کر رہے ہیں،سینئر ترین جنرلوں کے نام منگوائے ہیں،سینئر ترین میں4,5جنرل ایک ہی کورس کے ہیں بلکہ4سینئر ترین جرنیلوں نے ایک ہی دن میں کمیشن میں شمولیت اختیار کی ہے۔وزیراعظم نوازشریف میرٹ کے بنیاد پر نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا کام کرینگے، جنرل راحیل شریف جو وراثت چھوڑ کر جارہے ہیں وہ لازوال ہے، ماضی میں آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ2013ء کے عوام کے فیصلے کو عدالت نے تسلیم کیا،آج میرے لئے بہت اہم دن ہے اور آج سیالکوٹ کی عوام کی فتح کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں الزام کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے،جمہوریت میں ایمپائر صرف عدلیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل ظہیر اور یٹائرڈ جنرل پاشا سے متعلق بیان پر اب بھی قائم ہوں،ریٹائر جنرل اظہر اور جنرل پاشا جیسے لوگ اداروں کیلئے نقصان کے باعث بنے،دونوں جرنیلوں سے متعلق میرا بیان عین درست ہے،ہمیں اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018ء میں عوام کے عدالت میں ووٹ مانگنے سے پہلے ملک سے اندھیروں کا مکمل خاتمہ کرینگے آج ملک میں 3,4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،ملک کے کسی بھی شعبے سے لوڈشیڈنگ کے باعث کوئی احتجاج کی شکایت سامنے نہیں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت ملک کو معاشی گرفت سے فعال دینگے لاکھوں لوگوں روزگار مہیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اچھے لوزر ہوتے اور ان میں سپورٹس مین سپرٹ اور فراخ دلی نہیں ہے ، وہ کبھی بھی اپنی شکست تسلیم نہیں کریں گے ،اللہ کا خاص فضل اور شکر ہے کہ اس نے سیالکوٹ کے عوام کو سرخرو کیا ہے ۔