حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر نے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (ہاٹ لائن) پنجاب حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہڑتالی ڈاکٹروں کا موقف درست نہیں اس لئے ان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور جلد ہی مظاہرین سے مال روڈ خالی کرا لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو کمیشن کی رپورٹ پر اعتراض ہے تو وہ قانونی راستہ استعمال کرتے ہوئے اسے چیلنج کر سکتا ہے لیکن ہڑتال اور سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔(ی-ا)