تحریک انصاف نے پنجاب کے پٹھانوں پر ’ایٹم بم‘ گرا دیا، پسندیدہ چیز کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور (ہاٹ لائن) پٹھانوں کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے پنجاب میں رہنے والے پٹھانوں پر ایک طرح سے ’ایٹم بم‘ ہی گرا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی احمد خان نے نسوار اور گٹکے کی فروخت کے خلاف قرارداد جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئی نسل میں نسوار اور گٹکا کا نشہ تیزی سے پھیل رہا ہے اس لئے ان کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ (ی-ا)
ا