چودھری نثار کا نادرا کے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد (ہاٹ لائن) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کے آن لائن کمپلینٹ سسٹم کا افتتاح کردیا، جب کہ اس موقع پر نادرا کے بڑے بڑے میگا سینٹر بنانے کا اعلان بھی کیا،جس کا اگلا فوکس کراچی ہوگا، پاسپورٹ سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر ڈسٹرکٹ میں پاسپورٹ دفتر بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں نادرا کے آن لائن کمپلینٹ سسٹم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک بغیر کاغذات کسی کو پاکستان نہیں بھیج سکتا، ہم نے کوشش کی اور نادرا کو شفاف بنانے کا عمل جاری ہے، جب کہ میں کرپشن میں ملوث 700لوگ کو نکالا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے میگا سینٹرز بنا رہے ہیں تا کہ لائنوں کا نظام ختم ہو، نادرا سینٹرز بنانے کے حوالے سے میرا اگلا فوکس کراچی ہے، پاکستان کے ہر ڈسٹرکٹ میں پاسپورٹ دفتر بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، 29ہزار جعلی پاسپورٹ منسوخ کیے، نادرا سینٹرز میں بھی بدانتظامی برداشت نہیں کی جائےگی، نادرا دفاتر میں شکایتی فارم رکھا جائے گا، چند لوگوں نے نادرا کو بدنام کیا، بدنامی کا باعث بننے والےافراد کو برادشت نہیں کرینگے، کسی بھی رینک کا ملازم ہو برداشت نہیں کریں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹ اور فریب کا طوفان برپا ہے، جعلی شناختی کارڈ کے خلاف مہم جاری ہے،پرویز خٹک یا کوئی اور انتشار پھیلائے گا ہم ان کو روکیں گے، دالرالحکومت بند کرنے کی بات پر حکومت میدان میں آئی اور ایکشن لیا۔