گورنر سندھ کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

لاہور(ہاٹ لائن)گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی گورنر سندھ کے عہدے پر تقرری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سعیدالزماں صدیقی گورنر کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے،وہ طبی بنیادوں پر اس عہدے کے قابل نہیں ہیں اس لیے عدالت گورنر سندھ کی تقرری کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے گزشتہ روز گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھاان کی عمر 80 برس ہے .سعید الزماں صدیقی نے ڈاکٹر عشرت العباد خان کو ہٹائے جانے کے بعدگورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھایاتھا۔(ی-ا)