کچھ ہونےوالا ہے؟پیپلزپارٹی نےسرجوڑلئے

اسلام آباد(ہاٹ لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی نے دبئی کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنالیا۔ پارٹی قیادت نے منگل کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔ پانامہ لیکس اور سیکیورٹی لیکس سمیت اہم امور پرمشاورت ہوگی۔
پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری اور شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منگل کو دبئی میں طلب کرلیا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں سے پارٹی کے سینئررہنما شریک ہونگے۔اجلاس میں پانامہ لیکس ،سیکیورٹی لیکس ،پارٹی تنظیمی امور اوردیگر ایشوزپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پارٹی کی مرکزی یوم تاسیس کی تقریب کے حوالے سے بھی حتمی مقام کاتعین کیا جائےگا۔
دوسری جانب پی پی پی کے سینئر رہنما رحمان ملک سابق آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ رحمن ملک سابق صدر کو ملکی سیاسی صورتحال پربریفنگ دیں گے جبکہ سندھ کی سیاسی صورتحال پربھی بات چیت کی جائے گی۔ ملاقات میں ایم کیوایم رہنمائوں کی پرویز مشرف سے ملاقات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔