آرمی چیف راحیل شریف کی کراچی آمد،زخمیوں کی عیادت

کراچی (ہاٹ‌لائن ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں، چیف نے کراچی آمد پر شاہ نورانی مزار حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روز دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں، کراچی آمد پر کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔کراچی آمد پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے درگاہ شاہ نورانی میں ہونے والے خود کش حملے کے زخمیوں کی عیادت کی، جب کہ ذرائع کے مطابق آرمی چیف سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔کراچی آمد پر ڈی جی آئی ایس آئی، کمانڈر سدرن کمانڈ اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہے۔ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔واضح رہے کہ ایک ہفتے کے قلیل عرصے میں یہ آرمی چیف کا دوسرا دورہ کراچی ہے .