rana-sana-ullah

پنجاب گورنمنٹ نے مال روڈ پر ہر طرح کے جلسے اور مظاہروں کو بین کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (ہاٹ لائن) وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہناہےکہ صوبائی حکومت لاہورکےمال روڈ پر احتجاجی مظاہروں پر مکمل پابندی عائد کرنےکےلئےسنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ لاہورسےجاری بیان میں وزیرقانون پنجاب نے کہاکہ یہ اقدام ٹریفک میں خلل اور شہریوں کو درپیش مشکلات کےپیشِ نظرکیا جائے گا۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے احتجاج کےدوران میڈیا کا کردار قابلِ تحسین رہاہے،میڈیا نےڈاکٹروں کےاحتجاج کےدوران عوامی مسائل کی صحیح تصویرپیش کی