لاپتہ افراد بازیابی کیس : سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے

اچی (ہاٹ لائن ) سندھ ہائی کورٹ نے 18افراد کی بازیابی کیس میں ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے ۔
سندھ ہائی کورٹ میں 18لاپتہ افراد کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے درخواست گزاروں کے وکلاءاور پراسیکیوٹر کی دلائل سننے کے بعد ڈی جی رینجرز سندھ ، سیکرٹری داخلہ ، آئی جی سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے تمام فریقوں کو 15دسمبر تک تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کرد ی ۔
درخواست گزاروں نے استدعا کر رکھی ہے کہ 18افراد کئی ماہ سے لاپتہ ہیں جنہیں بازیاب کرایا جائے ۔(ی-ا)