پاکستانی فوج ہرخطرےکامقابلہ کرنےکوتیارہے:وزیر دفاع

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ ہماری سرحدیں سو فیصد محفوظ ہیں۔ بدقسمتی سے بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کے لیے صورتحال خراب کررہا ہے۔ پاکستانی افواج ہر قسم کے خطرے سے نبٹنے کےلیے تیار ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان پر خطرے کا جواب دینے کےلیے تیار ہے۔انھوں نے بتایاکہ ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کابھرپور جواب دیاجارہا ہے۔ بھارت کا نقصان بھی ہورہاہے اور وہ بھی لاشیں اٹھا رہاہے۔ انھوں نے بتایاکہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر آرٹلری کا استعمال کیا ہے۔وزیردفاع کاکہناتھاکہ بھارت کی بدقسمتی ہے کہ اپنے اندرونی حالات کی وجہ سے پاکستان دشمنی سے باز نہیں آرہا۔پاکستان کے اندر جو دہشت گرد کارروائیاں ہورہی ہیں، اس میں بھارت بلواستہ ملوث ہے۔ان کا کہناتھاکہ پاکستان کی معاشی ترقی بھارت کو کھٹک رہی ہے اوربھارت کے تمام عزائم چکناچور ہوگئے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ خطے کے لوگ انتشار کا شکار ہوں۔وزیر دفاع نے بھرپور عزم کے ساتھ کہاکہ ہم اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔ یہ سلسلہ ایسا جاری نہیں رہ سکتا۔ دو ایٹمی ممالک کے درمیان کشیدگی خطرناک ہوگی۔ ان کاکہناتھاکہ بھارت کی انتہا پسندانہ سوچ کشیدگی کو ہوا دے کر اپنی انتخابات میں فوائد حاصل کرنا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کے کریڈٹ پر کئی ایسے واقعات ہیں۔مودی پرتشدد واقعات کو ہوادے کر الیکشن مہم چلانا چاہتےہیں۔گجرات میں بھی ایسے واقعات میں مودی ملوث رہے۔
مقبوضہ کشمیرسے متعلق ان کاکہناتھاکہ بھارت سے سرینگر کے حالات کنٹرول نہیں ہورہے۔نہتے کشمیری اپنی جانیں قربان کررہے ہیں۔ مودی نے سقوط ڈھاکہ کا اعتراف بھی کیاہے۔وزیردفاع نے بھرپورعزم ظاہر کرتےہوئے بتایاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی حالات کے مطابق ہے۔ پاکستان ہر محاذ پر بھارت کو بھرپور اورموثر جواب دے رہاہے۔