بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

سلام آباد (ہاٹ لائن) لائن آف کنٹرول (ایل ا و سی) پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا کو طلبی کا سمن بھجوا دیا گیا ہے اور وہ آج کسی بھی وقت دفتر خارجہ پہنچ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا جائے گا۔