لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے جوانوں کے نام سامنے آ گئے

اولپنڈی (ہاٹ لائن) بھمبر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ بازی کے باعث شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے نام منظرعام پر آ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار ظفر حسین، حوالدار ابرار احمد، لانس نائیک محمد شوکت، لانس نائیک محمد حلیم، سپاہی پرویز، سپاہی محمد الیاس اور سپاہی محمد تنویر شامل ہیں۔

بھارتی جارحیت پر پاک فوج کا بھر پورجواب ،تین بھارتی چوکیاں تباہ اور کئی فوجی مار دئیے
واضح رہے کہ تمام جوانوں کی نماز جنازہ جہلم میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی ایم آئی اور کور کمانڈرز شریک ہوئے۔(ی-ا)