کنٹرول لائن پر فائرنگ ، 7 فوجی شہید

راولپنڈی (ہاٹ لائن) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کنٹرول لائن پر بھمبرسیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے، پاک فوج کی جانب سے بھی بھر پور کارروائی کی گئی اور جواب میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ زرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں حوالدار ظفرحسین، حوالدار ابراراحمد شہید، حویلی کہوٹہ کے لانس نائیک محمدشوک، تلہ کنگ کے رہائشی سپاہی محمد الیاس، سماہنی آزادکشمیر کے سپاہی محمد تنویر اور لکی مروت کے لانس نائیک محمد حلیم سمیت اٹھ مقام کے سپاہی پرویز بھی شامل ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سےشہید جوانوں کی نماز جنازہ جہلم میں اداکی گئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاکفوج کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف نے بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے جوانوں کو بہادری پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
foji
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف راحیل شریف کو جہلم میں سرحدی کمانڈرز نے کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی فائرنگ پربھرپوراورموثر جواب جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھیں گے اور پاک سر زمین کے مکمل دفاع کے لیے پاک فوج بھرپور جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔