مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، آرمی چیف

جہلم (ہاٹ لائن)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور اورموثر جواب جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید جوانوں کی نماز جنازہ جہلم میں اداکردی گئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاک فوج کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف نے بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے جوانوں کو بہادری پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
chief1
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف راحیل شریف کو جہلم میں سرحدی کمانڈرز نے کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور اورموثر جواب جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھیں گے اور پاک سر زمین کے مکمل دفاع کے لیے پاک فوج بھرپور جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔