بنی گالہ میں آج پی ٹی آئی کا اجلاس، دھرنے کی حکمتِ عملی پر غور کِیا جائے گا.

اسلام آباد (ہاٹ لائن) بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا جس میں دھرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اجلاس میں پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کی طرف سے وزیر اعظم کو طلبی کا نوٹس جاری ہونے کے بعد دھرنے کے دفاع کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ میڈیا میں دھرنے کے دفاع کیلئے مہم اور حکومت کو اس بارے میں جواب دینے کی حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی ۔اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، شفقت محمود ، اسد عمر اوردیگر رہنما شرکت کریں گے ۔