نامعلوم افراد کی فائرنگ سےسائنس کالج کا پروفیسر جاں بحق، ملزم فرار

لاہور (ہاٹ لائن ) لاہور کے علاقےعلامہ اقبال ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سائنس کالج کا پروفیسر جاں بحق ہو گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جناح ہسپتال کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سےسائنس کالج کے پروفیسر جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت راﺅ الطاف کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راﺅ الطاف پر فائرنگ علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں اس وقت کی گئی جب وہ کاالج جانے کیلئے گھر سے نکلے تو گھات لگائے ملزمان نے ان پراندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔(ی-ا)