traffic accident multan

ملتان میں ٹریفک حادثات ، ایک خاتون جاں بحق ، 16افراد زخمی

ملتان (ہاٹ لائن) ملتان میں مخدوم رشید روڈ اور مظفر گڑھ روڈ پرٹریفک حادثات ، ایک خاتون جاں بحق ، 16افراد زخمی ہوئے۔
روز مرہ ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، جس کے باعث لوگوں کو اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔ آج صبح پنجاب کے شہر ملتان میں مخدوم رشید روڈ اور مظفر گڑھ روڈ پر2 ٹریفک حادثات پیش آئے، حادثے کا نشانہ بننے والوں میں سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ 16افراد زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ذخمیوں کو ملتان میں واقع نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ کی حالت تشویکناک بتائی جا رہی ہے۔ (ا ن)