khwaja-asif

تحریک انصاف کے بلند و بالا دعوے کھوکھلے نکلے: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (ہاٹ لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ تحریک انصاف کے دعوے کھوکھلے نکلے اوریقین ہے کہ عدالت عظمیٰ سے پھر انصاف ملے گا – سپریم کورٹ میں کل بھی فتح ہوئی تھی اور یقین ہے کہ پھر انصاف ملے گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی ذات کو پارلیمینٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز کے سامنے پیش کرنے کا کہا لیکن اس کے باوجود مخالفوں نے شور مچایا ہوا ہے تاہم شکر ہے کہ اب کارروائی شروع ہو چکی ہے اور دونوں فریقین اس ملک کی سب سے بڑی عدالت کے سامنے اپنے اپنے مقدمے کا دفاع کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بلند و بالا دعوے کھوکھلے نکلے اور تمام حقیقت آپ کے سامنے آ گئی، ہمیں عدالت عظمی پر پورا اعتماد ہے، ہماری کل بھی فتح ہوئی تھی اور پورا یقین ہے کہ عدالت عظمیٰ کی طرف سے پھر انصاف ملے گا۔