سپریم کورٹ: پانامالیکس کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) سپریم کورٹ نے فریقین کو دستاویزا ت فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے پانامالیکس کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم 5رکنی بینچ نے وزیر اعظم اور انکے خاندان کے خلاف پاناما لیکس کیس کی سماعت کی۔ کمرہ عدالت میں درخواست گزارعمران خان ، شیخ رشید ،ا میر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق اور فریقین کے وکلاءموجود تھے۔سپریم کورٹ نے دلائل سننے کے بعد فریقین کو مزید دستاویز فراہم کرنے اور ان پر اعتراضات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 17نومبرتک ملتوی کردی۔عدالت نے حکم دیا کہ کیس میں کسی اور کو فریق بننے کی اجازت نہیں۔(ا ن)