doctor-asim1

ڈاکٹر عاصم کیس: طبی سہولت کیس کی سماعت، علاج معالجے کے لئے عدالت کی منظوری

کراچی (ہاٹ لائن )کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو ضیاءالدین ہسپتال میں علاج کروانے کی اجاز ت د ے دی۔
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کیلئے طبی سہولت کیس کی سماعت ہوئی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے انہیں ضیاءالدین ہسپتال میں علاج کرانے کی اجازت دیدی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی ضیاءالدین ہسپتال میں ہائیڈرو تھراپی کی جائے گی۔ (ا ن)