نا اہلی ریفرنس، الیکشن کیشن نے کیپٹن صفدر سے تحریری جواب طلب کر لیا

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) الیکشن کمیشن نے کیپٹن صفدر سے 22نومبر تک تحریری جواب طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں کیپٹن صفدر کی نااہلی ریفرنس کی سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران کیپٹن صفدر اور انکے وکیل پیش نہیں ہوئے جس پر الیکشن کمیشن نے کیپٹن صفدر کو 22نومبر تک نااہلی ریفرنس کے حوالے سے تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔(ا ن)