daniyal-aziz

خان صاحب قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں: دانیال عزیز

اسلام آباد (ہاٹ لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان خود قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں جواب کیوں نہیں دے رہے؟ 7 ماہ قبل ن لیگ نے غیرمشروط طورپرخود کواحتساب کے لیے پیش کیا تھا۔انہوں نے کہ کہ عمران خان! آپ نے بھی معافی مانگنی ہے، عمران خان کہاں ہے تمہاری تلاشی اور آج تک کیوں غیر ملکی فنڈنگ کا جواب نہیں دیا۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے کام کررہے ہیں آپ اداروں کی بڑی بات کرتے ہیں جواب نہیں دیتے، آپ اداروں کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔(ا ن)