nawaz-sharif-pm

اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی : نواز شریف

بہاولپور(ہاٹ لائن)وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی افسوسناک ہے، سی پیک منصوبے سے ملک کی تقدیر بدلنے والی ہے اس لیے ہمارے دشمن پاکستان میں ترقی دیکھنا نہیں چاہتے اور وہ ہمارے ملک میں دہشت گردی کروا رہے ہیں لیکن مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ضرب عضب دہشت گردی کے خلاف دنیا کا سب سے زیادہ موثر آپریشن ہے اور مسلح افواج کسی اندرونی اور بیرونی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت گوادر سے پہلا بحری بیڑا روانہ ہو گیا ،سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کا مظہر ہے ،اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی جس کی وجہ سے دشمن دہشت گردی کر کے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی جس سے تمام صوبوں کو فاعدہ ہو گا۔نواز شریف نے کہا کہ ضرب عضب دہشت گردی کے خلاف دنیا کا سب سے زیادہ موثر آپریشن ہے ،مسلح افواج اپنی استعداد کار کے باعث دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے اپنے عزائم واضح کر دئیے ہیں ،یہ افسوسناک بات ہے کہ جنوبی ایشیا تنازعات میں گھرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں پہلے سے زیادہ پر عزم ہیں ،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔(ا ن)